ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اڑیسہ میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 29ہوئی

اڑیسہ میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 29ہوئی

Tue, 29 Aug 2017 21:31:23  SO Admin   S.O. News Service

بھونیشور،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اڑیسہ میں سوائن فلو سے آج دو اور لوگوں کی موت کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد آج 29ہو گئی ہے، وہیں اس کے انفیکشن کے شکار لوگوں کی تعداد 297تک پہنچ گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ ایمس بھونیشور میں 33سال کے ایک شخص کی موت ہو گئی، وہیں کل کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج ہسپتال میں 72سال کے بزرگ کی موت ہو گئی تھی۔ایچ 1 این 1وائرس کا پتہ لگانے کے لئے کل 881نمونوں کی جانچ میں 297لوگوں میں اس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔اس سے پہلے ریاستی حکومت نے سوائن فلو کے مریضوں کے علاج کے لئے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈینگو کے باعث کم سے کم تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 


Share: